Advertisement

امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کو جدید راکٹ نظام کی مشروط فراہمی پر رضامند

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو مزید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ جدید راکٹ سسٹم دینے پر مشروط طور پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ صدر بائیڈن اس شرط پر یوکرین کو یہ جدید راکٹ سسٹم دے رہے ہیں کہ وہ انہیں روسی حدود میں حملے کے لیے استعمال نہیں کرے گا جبکہ یوکرین نے بھی امریکا کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی جلد فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں جن سے یوکرین کو 80 کلومیٹر (50 میل) تک کے فاصلے پر موجود اہداف کا درست نشانہ لینے میں مدد ملے گی۔

روئٹرز نے صدر بائیڈن کی جانب سے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں لکھے گئے مضمون کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین پر روسی جارحیت کا خاتمہ سفارتکاری کے ذریعے ہی ہوگا تاہم امریکا یوکرین کو خاطرخواہ ہتھیار ضرور فراہم کرے گا تاکہ وہ  مضبوط پوزیشن کے ساتھ روس سے مذاکرات کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے یوکرین کو جدید راکٹ نظام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

بائیڈن انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ ان ہتھیاروں میں گولہ بارود، کاؤنٹر فائر ریڈار، فضائی نگرانی کے ریڈار، مزید ٹینک شکن جیولین میزائل، اینٹی آرمر ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ایم 142 ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم بھی شامل ہیں۔ یوکرینی حکام ایک عرصے سے اپنے اتحادیوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اس جدید راکٹ سسٹم کا تقاضا کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے علاقے ڈونباس کے ایک اہم مشرقی صنعتی شہر سیویرو ڈونیسک کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا ہے، اگر روسی فوج سیویرو ڈونیسک اور اس سے ملحقہ شہر لیسشانسک پر مکمل قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئی تو باغیوں کے زیر کنٹرول مشرقی صوبے لوہانسک کا مکمل کنٹرول بھی روس کے پاس آ جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version