Advertisement

اردن کی عقبہ بندرگاہ پر زہریلی گیس کے اخراج سے 12 افراد جاں بحق، 251 زخمی

اردن کے عقبہ نامی بندرگاہ میں ایک اسٹوریج ٹینک سے زہریلی گیس کے اخراج ہونے کی وجہ سے 12 افراد جاںبحق اور 251 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ زہریلی گیس سے بھرے ٹینک کی نقل وحمل کے دوران گرنے کے بعد پیش آیا جس نے پوری بندرگاہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاںبحق اور 251 زحمی ہوگئے تاہم 199 متاثرین اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

سیکیورٹی اور ریسکیو اہلکاروں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کیا اور علاقے کو سیل کردیا۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ زہریلی گیس کے اخراج کے بعد بندرگاہ کے متاثرہ حصے پر کام روک دیا گیا اس کے علاوہ عقبہ کے جنوب میں سیاحتی مقام کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

Advertisement

بندرگاہ سے لوگوں کے انخلا کے لیے طیارے بھیج دیے گئے ہیں، جبکہ خصوصی ٹیمیں گیس لیکیج سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

سرکاری حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔

اس حوالے سے عقبہ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ٹینک سے خارج ہونے والی گیس کلورین ہے اور یہ ایک انتہائی زہریلا مادہ ہے، جو آس پاس کے علاقوں کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔

عقبہ کے محکمہ صحت نے بتایا کہ اس گیس سے انسانی جسم پر لگنے سے جھلیوں میں جلن اور گوشت میں سرخ دانے پڑنے کے ساتھ نمونیا کے علاوہ منہ میں داخل ہونے غذائی نالی میں جلن کا باعث بھی بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version