Advertisement

حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی، عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ کی مہم

بھارت میں بی جے پی ترجمان کی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کے بعد عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ کی مہم چل پڑی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی آخری الزمان حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی ہے جس کے بعد بھارتی شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہینِ رسالت ﷺ: بی جے پی کی نوپور شرما معطل، نوین کمار پارٹی سے بے دخل

رپورٹ کے مطابق نبی آخری الزمان ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف عرب ممالک میں ’بائیکاٹ انڈیا‘ کی مہم شروع ہوگئی ہے جس کے بعد بھارت سے درآمد اشیاء کو ان ممالک کے سپر اسٹورز سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔

Advertisement

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سمیت مصر، قطر، بحرین اور کویت میں بھارت سے در آمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے جبکہ قطر نے دوحہ میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے گستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

 

Advertisement

دوسری جانب عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے بھی بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے، عمان کے مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے لہذا اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل کے پروگرام میں اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے حوالے ہزرہ سرائی کرتے ہوئے متنازع گفتگو کی تھی۔

بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان کے بعد بھارت اور اسلامی ممالک میں بھی شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے جس پر کئی اسلامی ممالک نے بھارت سے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ہے۔

بعد ازاں شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے اپنی ترجمان نوپور شرما کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے اور دہلی میں بی جے پی کے میڈٰیا انچارج نوین کمار جندال کو بھی گستاخانہ ٹوئٹ پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version