ہزاروں مویشی سعودی عرب لے جانے والا بحری جہاز ساحل پر ڈوب گیا

قربانی کے لیے ہزاروں مویشی سعودی عرب لے جانے والا بحری جہاز سوڈانی ساحل پر ڈوب گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مویشیوں کا یہ جہاز سوڈان کی بندرگاہ سوکین سے سعودی عرب جا رہا تھا جہاں بحیرہ احمر میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
سعودی عرب جانے والا بحری جہاز پر صرف 9 ہزار بھیڑیں لے جانے کی گنجائش تھی لیکن اس پر 16 ہزار کے قریب بکرے لدے ہوئے تھے۔
https://twitter.com/SaadAbedine/status/1535731471889088512?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1535731471889088512%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fthousands-of-sheep-drown-as-sudan-ship-sinks%2F
سوڈانی بندرگاہ کے ایک سینئر اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی کہ ‘بدر ون’ نامی جہاز اتوار کی علی الصبح 13 میٹر گہرے پانی میں ڈوب گیا اس میں 15,800 بھیڑیں سوار تھیں جو گنجائش سے کئی زیادہ تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں 9 ہزار بکرے رکھنے کی گنجائش تھی لیکن اس میں دگنے مویشی رکھے گئے تھے اور زیادہ وزن کی وجہ سے جہاز ڈوب گیا تاہم تمام عملے کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News