Advertisement

شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے بعد نئی وباء پھیلنے کا انکشاف

شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے بعد نئی وباء پھیلنے کا انکشاف

شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے بعد نئی وباء پھیلنے کا انکشاف

عالمی وبا کورونا وائرس کا سامنے کرنے والے شمالی کوریا کو ایک نئی وباء کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک کے مغربی بندرگاہی شہر ہیجو میں آنتوں کی شدید بیماری میں مبتلا مریضوں کی جلد از جلد مدد کے لیے دوائیں روانہ کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈٰیا کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان نے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھ کر اس وباء کے پھیلاؤں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے تاہم متاثرہ افراد کی تعداد اور اس بیماری کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

دوسری جانب جمعرات کو 26 ہزار 10 افراد میں بخار کی علامات ظاہر ہوئی ہیں جبکہ اپریل کے آخر تک شمالی کوریا میں بخار میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 4.56 ملین کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی۔

شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس میں کمی کے آثار ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت نے اس دعویٰ پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صورت حال بدتر ہوتی جارہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا شہر پیانگ یانگ روزانہ بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد کا اعلان کرتا ہے تاہم ان میں ٹیسٹنگ کٹس کی عدم دستیابی کے باعث کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Next Article
Exit mobile version