Advertisement

شام، دمشق میں اسرائیل کے ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے

شام میں اسرائیل کی جانب سے ایران اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر نئے میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ شام کے عسکری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملکی فضائی دفاع نے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں اسرائیل کی جانب سے کیا گیا میزائل حملہ پسپا کر دیا ہے۔

شامی عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ کل پیر کے روز اسرائیلی فضائی حملہ گولان کی سمت سے کیا گیا تھا اور اس میں دارالحکومت دمشق کے جنوب میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شام کی سانا خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے میں مالی نقصان پہنچا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ انسانی حقوق کے گروپ کے مطابق حکومت کی فضائی دفاعی بیٹریاں دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع کسوا کے علاقے میں موجود ہیں۔

Advertisement

رمی عبدالرحمٰن نے کہا کہ حکومت کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے متعدد میزائلوں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی تاہم نقصان سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم از کم دو میزائل ان مقامات پر اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل ان حملوں کی ذمہ داری قبول کیے بغیر شام کے اندرونی علاقوں میں ایران اور لبنان کی حزب اللہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version