Advertisement

بھارت مسلمانوں کے خلاف جاری بدترین کریک ڈاؤن ختم کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مسلمانوں کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ بھارتی مسلمان پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بارے میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ان تبصروں کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں پولیس کی فائرنگ سے دو مسلم نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے اور سینکڑوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بھارتی حکام نے ان مسلم مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن ہی نہیں کیا بلکہ ان کے گھروں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار بھی کر دیا ہے جن کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے عکار پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ حکام چن چن کر اور بے رحمی سے ان مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جو بولنے کی جرآت کرتے ہیں۔ مسلمانوں کو تاریخ کے بدترین امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ ان کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال، گرفتاریاں اور گھروں کی مسماری انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے گرفتار مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

ریاست اترپردیش میں گزشتہ ہفتے کے دوران احتجاج کرنے کے الزام میں 300 سے زائد مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیا ناتھ ہندو قوم پرست سیاستدانوں میں سے ہیں جو ملک کی 25 کروڑ مسلم اقلیت کے خلاف فرقہ وارانہ بیان بازی کے لیے انتہائی بدنام ہیں۔ انہوں نے بارہا حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جرائم کے الزام میں مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر دیں۔

2014ء میں نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارتی مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف حالیہ انتقامی کارروائیوں نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اب پولیس کی سرپرستی اور حفاظت میں حکام اور ہندو قوم پرست احتجاجی مظاہرین کے مکانات کو بھی مسمار کر رہے ہیں اور کھلے عام میڈیا نمائندوں کے سامنے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی کی جماعت بی جے پی اس خیال کو فروغ دے رہی ہے کہ بھارت صرف ہندوؤں کا ملک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version