Advertisement

روس نے جرمنی کو گیس کی سپلائی روک دی

روس نے جرمنی کو تنبیہ کی ہے کہ نارتھ اسٹریم پائپ لائن کے ذریعے اسے روسی گیس کی سپلائی اس پائپ لائن کی مرمت کی مجوزہ مدت کے بعد تک بھی بند رہ سکتی ہے۔ جرمنی بھی جانتا ہے کہ اسے روسی گیس کی ترسیل مستقل طور پر روکی جا سکتی ہے۔

جرمن حکومت جانتی ہے کہ روس کے اس پیغام اور تنبیہ کے درپردہ کیا محرکات ہو سکتے ہیں اسی لیے اُس نے بھی خبردار کر دیا ہے کہ ممکنہ طور پر روس جرمنی کو گیس کی فراہمی مستقل طور پر بند کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ ہے جس کے باعث یورپ میں جرمنی سمیت یورپی یونین کے تمام رکن ملک روس کے خلاف کئی طرح کی پابندیاں لگا چکے ہیں۔

روس سے شمالی جرمنی کے راستے یورپ کو قدرتی گیس کی ترسیل اس پائپ لائن کی طے شدہ معمول کے مطابق مرمت کے باعث روکی گئی ہے جو عام طور پر تقریباً 10 دن جاری رہتی ہے لیکن روس کی طرف سے اس پائپ لائن کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام ماضی میں بھی کئی مرتبہ ٹائم ٹیبل کے مطابق نہیں کیا گیا۔

Advertisement

ان تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے جرمن وزیر اقتصادیات رابرٹ ہابیک نے خبردار کیا ہے کہ اس دیکھ بھال اور اس کے دورانیے کے طویل ہو جانے کو بہانہ بنا کر روس جرمنی اور یورپ کو گیس کی سپلائی زیادہ عرصے تک بند کر سکتا ہے اور ایسے کسی بھی اقدام کا مقصد یورپ کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہوگا۔

یورپی یونین کے بہت سے ممالک اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روس سے درآمد شدہ قدرتی گیس پر انحصار کرتے ہیں۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے یورپی یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک اور اس بلاک کی سب سے بڑی معیشت جرمنی روس سے درآمدی گیس کی ترسیل پر انحصار کم کرکے 55 فیصد سے 35 فیصد پر لا چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version