مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج نے جون میں 35 کشمیری شہید کردیے

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے جون میں ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے 35 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 35 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ 300 اسکولوں کی بندش کے باعث ہزاروں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑگیا
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہیدوں میں سے 9 افراد کو جعلی مقابلوں میں یا زیر حراست شہید کیا گیا ہے۔
ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ جبکہ چھ بچے یتیم ہو گئے ہیں، بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکارں کی طرف سے اس عرصے کے دوران پر امن مظاہروں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ نوجوانوں اور سیاسی کارکنوں سمیت 104 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں سے زیادہ تر پر کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے لاگو کیے گئے۔
علاوہ ازیں بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ محاصرے اورتلاشی کی 177 کارروائیوں کے دوران آٹھ مکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News