Advertisement

یاسین ملک نے صحت کی خرابی کے باوجود بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مشعال ملک

مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے صحت کی خرابی کے باوجود بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حریت رہنما یاسین ملک نے بھارتی تہاڑ جیل میں صحت کی خرابی کے باوجود بھارتی عدلیہ کی ناانصافی کے خلاف بھوک ہڑتال کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی عدالتوں کے  رویہ پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ہے، یاسین ملک کو فرضی اور من گھڑت مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی سرکار نے یاسین ملک کے پاس کوئی قانونی راستہ نہیں چھوڑا،  وہ تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جب تک ہڑتال نہ کریں یا مر جائیں؟ بات نہیں سنی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ یری 10 سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے اپنے والد سے بھوک ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کی ہے، امید ہے کہ دنیا اس کشمیری بچی کی فریاد سنے گی۔

Advertisement

  مشعال ملک نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کو  بنیادی اور قانونی حقوق سے محروم کرنے کی بھارتی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں، اقوام عالم بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ یاسین ملک کو جلد محفوظ رہائی کو یقینی بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version