Advertisement

رواں برس خطبہ حج ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ دیں گے

رواں برس خطبہ حج ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ دیں گے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم  العیسیٰ کو حج 2022 کے لیے خطیب مقرر کیا ہے۔

 حرمین شریفین کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم 9 ذوالحجہ کو عرفات کی ‘مسجد النمرۃ’ میں حج کا خطبہ دیں گے۔

پوسٹ کے مطابق شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ آرگنائزیشن آف مسلم اسکالرز کے صدر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال خادم حرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام کے خطیب ڈاکٹر بلیلہ کو وقوفِ عرفہ میں خطبے کے لیے  مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سال کا حطبہ حج انگریزی اور اردو سمیت 14 زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔

صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود سامعین تک پہنچانے کے لیے خطبہ حج 14 زبانوں میں نشر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت اعتدال اور رواداری کا پیغام زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچانا چاہتی ہے۔

10 لاکھ مسلمان فریضہ حج کے لیے مکہ پہنچ گئے

کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جن میں ساڑھے آٹھ لاکھ غیرملکی شامل ہیں۔

اس سال غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل گیا جائے گا

Advertisement

اس سال غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے ، اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحجہ کو اس وقت تبدیل  کیا جاتا تھا جب اندرون مملکت اور بیرونی دنیا سے حج پر آنے والے میدان عرفات میں وقوف کے لیے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں  زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔

منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد، مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگا

دوسری جانب سعودی عرب میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج آج 7 ذی الحجہ کی درمیانی شب میں مکہ مکرمہ سے منیٰ کیلئے روانہ ہوں گے جہاں عازمین کے قیام کیلئے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version