Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی وہ اذان جسے 22 مؤذنوں نے اپنی جانیں قربان کرکے مکمل کیا

مقبوضہ وادیء کشمیر میں آج ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں سرینگر سینٹرل جیل کے باہر شہید ہونے والے 22 کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مکمل ہڑتال ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے ایک بیان میں 1931ء میں آج کے دن ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں سرینگر سینٹرل جیل کے باہر شہید ہونے والے 22 کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

کشمیریوں کی جانب سے گزشتہ 91 برسوں سے یوم شہداء ہر سال 13 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کشمیری عوام سری نگر سنٹرل جیل کے باہر عبدالقدیر نامی شخص پر عدالتی کارروائی کے خلاف اکٹھے ہوئے تھے۔ کارروائی کے دوران نماز ظہر کا وقت ہوا تو ایک نوجوان نے اذان دینا شروع کی۔ ڈوگرہ فوجیوں نے اُسے گولی مار کر شہید کر دیا جس کے بعد ایک اور نوجوان نے اٹھ کر اذان جاری رکھی تو اسے بھی شہید کر دیا گیا۔ اس طرح سے اذان مکمل ہونے تک 22 نوجوانوں نے اپنی جانیں قربان کر ڈالیں۔

Advertisement

13 جولائی کی قربانیوں کی داستان آج تک کشمیریوں کے جذبہء آزادی کو تازہ رکھے ہوئے ہے۔ یہی واقعہ دراصل تحریک آزادی کی بنیاد بنا اور یہی وہ ناقابل فراموش دن ہے جب کشمیریوں نے عہد کیا کہ وہ ہر قیمت پر آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔ اس سفاکانہ واقعے کے بعد بھی 9 دہائیوں سے کشمیری عوام بھارت کے ریاستی جبر و ستم کا شکار بنتے رہے مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

بھارت ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیریوں کی آواز کو دبانے میں مسلسل ناکام ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہداء کا خون تحریک آزادی میں شامل ہے۔ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے شمار ماورائے عدالت ہلاکتوں اور 11 ہزار سے زائد خواتین کی عصمت دری کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ماہِ رواں میں بھی مقبوضہ کشمیر میں 35 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر حریت قیادت نے او آئی سی اور اقوام متحدہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرکے نہتے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و استبداد سے نجات دلائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version