Advertisement

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوان شہید

 غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ٹنگڈار میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی حکام کے مطابق علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیاتھا۔

واضح رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 8 جولائی 2016 سے اب تک 1697 کشمیری کو شہید کیا جاچکا ہے جن میں 37 خواتین اور 122 کم عمر لڑکے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برہان وانی کی شہادت سے اب تک 1697 کشمیری شہید

Advertisement

کشمیر میڈیا کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان شہید میں سے 189 افراد کو جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پر امن مظاہرین پر گولیوں، بیلٹ گنز اورآنسوں و پاوا گیس کے گولوں کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے 29 ہزار892 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Next Article
Exit mobile version