Advertisement

امریکا کا یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوجی امداد کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے آنے والے دنوں میں یوکرین کے لیے مزید 80 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق میڈرڈ میں نیٹو اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرکا کہنا تھا کہ امریکا روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔ ہم فضائی دفاع، توپ خانے، کاؤنٹربیٹری سسٹم اوردیگرہتھیاروں کے لیے مزید 80 کروڑ ڈالردینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدرجوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم اورہمارے اتحادی یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یوکرین کو روس کے ہاتھوں شکست نہ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی اوردیگراتحادی ممالک کی فوجوں کو مشرقی سمت میں تعینات کیا جائے گا، اسی طرح امریکا یورپ میں پہلے سے موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسپین کو مزید جنگی جہازفراہم کرنے کے ساتھ رومانیہ اور بالٹک ریاستوں کے ساتھ بھی دفاعی تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال 24 فروری کویوکرین پرروسی جارحیت کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔ صدرولاد ی میرپیوٹن  کا کہنا ہے کہ یہ جنگ یوکرینی فوج کے ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گی۔

Advertisement

 امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک یوکرین کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ جبکہ یوکرین کو یورپی یونین میں شمولیت کے لیے رکن کی حیثیت بھی دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version