Advertisement

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ مغربی کنارے میں جمعہ کے روز ایک تصادم کے دوران پیش آیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے 16 سالہ نوجوان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

ایک خبر رساں ادارے کے نمائندے کے مطابق 300 سے 400 فلسطینی ایک احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع تھے۔ یہ احتجاج اس علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور اُن کی اندھا دھند توسیع کے خلاف کیا جا رہا تھا۔ اس دوران یہودی آبادکاروں کے ہمراہ آنے والے اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تو دو طرفہ تصادم شروع ہونے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ فلسطینی نوجوان امجد نشاط ابوعلیا سینے میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں نابلوس میں اسی نوعیت کے ایک واقعے کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے۔ نابلوس میں اتوار کے روز صبح سویرے ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کو مسلح لوگوں کے ساتھ ایک تصادم کا نام دیا تھا۔

Advertisement

رواں سال مارچ کے اواخر سے اب تک کم از کم 53 فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کا تعلق دریائے اردن کے مغربی کنارے سے ہے۔ ان جاں بحق افراد میں امریکی شہری اور الجزیرہ نیوز ٹی وی کی صحافی شیریں ابو عاقلہ بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version