Advertisement

ایران جوہری مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے، امریکی دعویٰ

ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلی کا کہنا ہے کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے کئی نئے مطالبات شامل کر دیے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران جوہری مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

2015ء کے جوہری معاہدے کو بچانے کی ایک اور کوشش کے طور پر امریکا اور ایران کے مابین گزشتہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحا میں بالواسطہ مذاکرات کا ایک اور دور ہوا تھا لیکن اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

امریکا کے خصوصی مذاکرات کار رابرٹ میلی نے گزشتہ روز بتایا کہ ایران نے جوہری پروگرام پر حالیہ مذاکرات میں کئی نئے غیرمتعلقہ مطالبات شامل کر دیے جبکہ ہم اس تجویز پر غور کر رہے تھے کہ ایران جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ایک مقررہ وقت کا اعلان کرے تاکہ امریکا ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو نرم کرسکے۔

Advertisement

اس سے پہلے مذاکرات کئی ماہ تک تعطل کا شکار رہے تھے۔ ایران امریکا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی بلیک لسٹ سے نکال دے۔ وہ اس بات کی بھی ضمانت چاہتا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی امریکی انتظامیہ معاہدے سے باہر نہ نکلے جیسا کہ سابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے 2018ء میں کیا تھا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ کسی بھی انتظامیہ یا عہدیدار کے لیے اس طرح کی ضمانت دینا ممکن نہیں ہے۔

اُدھر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر ابوللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بوریل کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاہدہ صرف باہمی مفاہمت اور مفادات کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔ ہم ایک مضبوط اور پائیدار معاہدے کی خاطر بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن امریکا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کوئی معاہدہ چاہتا ہے یا اپنے یکطرفہ مطالبات پر ہی رُکے رہنا چاہتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ فی الحال مذاکرات کا کوئی نیا دور زیرغور نہیں۔ ایران حالیہ مہینوں میں ناقابل قبول مطالبات پیش کرتا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version