Advertisement

عازمین حج کے لیے نجی نقل و حمل کا انتظام کرنے پر سعودی عرب میں 7 پاکستانی شہری گرفتار

سعودی عرب میں 7 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر عازمین حج کے لیے نجی نقل و حمل کا انتظام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے پاکستانی شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی نقل و حمل کا انتظام کیا اور عازمین حج کو مکہ جانے کے لئے گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض پولیس نے ان پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے جو مکہ مکرمہ جانے والے عازمین حج کے لیے پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کی تشہیر میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے حاجیوں سے پیشگی رقم بھی وصول کرلی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کاروائی کے لیے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں پولیس پراسیکیوشن کے حوالے بھی کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ریاض پولیس مصری باشندے کو گرفتار کرچکی ہے جو اسی طرح کی جعل سازی میں ملوث تھا اور شہر میں بغیر لائسنس کے دفتر چلا رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version