Advertisement

امریکی صدر اسرائیل کے بعد آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

امریکا کے صدرجوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد آج سعودی عرب جائیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن اپنے دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

دورہ سعودی عرب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے  دورے کا مقصد سعودی عرب سےتعلقات کی ازسرنو بحالی ہے۔

خیال رہےکہ جو بائیڈن کا بطور امریکی صدر  مشرق وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے میں امریکی صدر گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطین تنازعہ، واحد راستہ دو ریاستی حل ہے، جوبائیڈن

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا بہترین راستہ سفارتکاری ہے لیکن جوہری مذاکرات پر ایران کے ردعمل کا ہمیشہ کے لیے انتظار نہیں کریں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازعے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version