Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی

بھارتی فوجی

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع پونچھ میں اپنے گھر میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انڈو تبتین بارڈر پولیس کا 50 سالہ ہیڈ کانسٹیبل راجندر کمار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اوراس نے اپنے رہائشی مکان میں خود کو آگ لگا لی۔

 پولیس اہلکار نے بتایا کہ موت ابھی تک پراسرار ہے خودکشی سمیت تمام زاویوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

 پونچھ کے اسٹیشن ہائوس آفیسر(ایس ایچ او) رنجیت سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل کی موت جھلسنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے چیزیں سامنے آئیں گی کہ موت کیسے ہوئی۔

Advertisement

 حکام نے بتایا کہ راجندر کمار کو شدید زخمی حالت میں پونچھ کے ضلع اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس واقعے سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنوری2007 سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد 548 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
فلسطین کو مکمل آزاد و خودمختار ریاست کا درجہ دئیے جانے کا امکان
جان سوینی اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر منتخب
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version