Advertisement

خطرناک ہیٹ ویو، برطانیہ میں ’نیشنل ایمرجنسی‘ نافذ

برطانیہ میں ریکارڈ درجہ حرارت بڑھنے پر شدید گرمی کی  وارننگ جاری کردی گئی ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے ممکنہ خطرناک ہیٹ ویو کی ’نیشنل ایمرجنسی‘ کی سطح تک  ’ریڈ وارننگ‘جاری کردی ہے ۔

یورپ کا بیشتر حصہ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ چکا ہے۔

شدید گرمی کے باعث گزشتہ  روز پرتگال، اسپین، فرانس اور کروشیا میں جنگلات  میں آگ  بھی بھڑک اٹھی ہے۔

برطانیہ میں 25 جولائی 2019 کو کیمبرج یونیورسٹی  کے بوٹینک گارڈن میں برطانوی تاریخ کا اب تک کا سب سے زیادہ  درجہ حرارت 38.7  ڈگری سینٹی گریڈ (102 فارن ہائیٹ) ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Advertisement

برطانوی  محکمہ موسمیات نے جاری کردہ الرٹ میں کہا  ہے کہ برطانیہ میں پہلی بار درجہ حرارت  40 ڈگری سینٹی گریڈ  تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ پال گنڈرسن  کا کہنا ہے کہ  غیر معمولی اور ریکارڈ توڑنے والے درجہ حرارت کا امکان اگلے ہفتے کے اوائل میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا 50 فیصد امکان  ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر  چلا جائے گا اور 80 فیصد امکان ہے کہ نئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تک پہنچ جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version