Advertisement

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا شدید دباؤ کے باوجود مستعفی ہونے سے انکار

برطانوی حکومت کے دو اہم وزراء کے بعد درجنوں جونیئر عہدیدار بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں اور وزیراعظم بورس جانسن پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھتا چلا جا رہا ہے تاہم انہوں نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز کہا کہ وہ عہدہ چھوڑنے والے نہیں ہیں اور سب سے آخری چیز جس کی اس ملک کو ضرورت ہے وہ واضح طور پر انتخابات ہیں۔ جانسن نے پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو درپیش مسائل کو دیکھ رہے ہیں، یورپ میں 80 برس کے بعد سب سے بڑی جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں، اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایسے حالات میں کنارہ کشی اختیار کرنا غیر ذمے داری ہوگی۔

وزیراعظم جانسن نے آج اپنی کابینہ کے ہاؤسنگ وزیر مائیکل گوو سے استعفیٰ طلب کر لیا۔ مائیکل گوو نے 2016ء میں بریگزٹ ریفرنڈم کو ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کے باعث برطانیہ یورپی یونین سے نکلا تھا۔ بورس جانسن کے پارلیمانی پرائیویٹ سیکرٹری جیمز ڈوڈریج نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ انہوں نے مائیکل گوو کو برطرف کر دیا ہے، وزیراعظم خوشگوار موڈ میں ہیں اور وہ لڑائی جاری رکھیں گے۔

Advertisement

اس سے پہلے وزیر خزانہ رشی سونک اور وزیر صحت ساجد جاوید نے بطور احتجاج استعفی دے دیا تھا اور وزیراعظم سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ دونوں سینیئر وزراء نے حکمراں کنزرویٹیو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وہپ کرس پنچر کے خلاف ایک حکومتی اہلکار کی جانب سے نامعقول حرکت کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم جانسن حکومتی اہلکار کی حرکت پر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد تنازعات کا سامنا رہا ہے اور وہ گزشتہ ماہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا بھی کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version