Advertisement

افغانستان میں سکیورٹی بہتر، انسانی حقوق کی صورتحال بری ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد سے سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے لیکن انسانی حقوق کی صورتحال بری ہوئی ہے اور اس دوران سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اقوام متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن (یوناما) نے گزشتہ روز شائع ہونے والی رپورٹ میں افغان خواتین اور بچیوں کو درپیش مشکل حالات کو بھی اجاگر کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کس طرح سے خواتین اور بچیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مارکس پوٹزیل نے کہا کہ نگرانی سے ظاہر ہوتا ہے کہ 15 اگست 2021ء کے بعد سے اگرچہ سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے لیکن افغانستان کے عوام بالخصوص خواتین اور بچیوں کو ان کے مکمل حقوق نہیں دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اگست 2021ء میں طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد سے 700 افراد ہلاک اور 14 سو زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کالعدم تنظیم داعش کے حملوں کا نشانہ بنے جو گزشتہ ایک سال میں اسکولوں، عبادت گاہوں اور دیگر عوامی مقامات کو نشانہ بنا چکی ہے۔

Advertisement

طالبان نے حکومت میں آنے کے بعد بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے کام کرنے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جبکہ کسی خاتون کو محرم کے بغیر تنہا سفر کرنے کی اجازت نہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند رکھنے کا مطلب ہے کہ یہ لڑکیاں بارہ برسوں پر مشتمل بنیادی تعلیم پوری نہیں کر سکیں گی۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مارکس پوٹزیل نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور عوامی سطح پر نمائندگی کسی بھی جدید معاشرے کا بنیادی پہلو ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version