Advertisement

سری لنکا کے نئے صدر کا انتخاب اگلے ہفتے ہوگا

گوٹابایا راجا پاکسے کے استعفیٰ کے بعد اب سری لنکا کے نئے صدر کا انتخاب اگلے ہفتے پارلیمان کے اراکین کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے باضابطہ طور پر مستعفی ہوگئے جس کی تصدیق پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن پارلیمنٹ نے اجلاس 16 جولائی کو طلب کیا ہے تاکہ ایک نئی متحدہ حکومت کا قیام عمل میں لایا جاسکے، اس اجلاس میں متعدد سیاسی جماعتیں شامل ہوں گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے سجیتا پریما داسا کو نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں چند ماہ سے جاری معاشی بحران پر حکومت کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا تھا اور حالات کو حکومت کی نااہلی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا تھا۔

Advertisement

شدید احتجاج کے بعد سری لنکا کے صدر کے نکل جانے کے بعد سری لنکن شہری ان کے استعفے کے اعلان کا انتظار کر رہے تھے۔

جس کے بعد گوٹابایا راجا پاکسے کے استعفیٰ کا رسمی اعلان ٹیلی ویژن خطاب کے دوران پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندرا یاپا ابھے وردنے نے آج 15 جولائی کی صبح کیا۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں صدارتی نظام 1978 میں رائج ہوا تھا جس کے بعد راجا پکشے ملک کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے عہدے سے استعفے دیا۔

خیال رہے 13 جولائی کو صدر گوتابایا راجا پکشے ملک چھوڑ گئے تھے، حکومتی ذرائع نے ان کے مالدیپ پہنچ جانے کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version