Advertisement

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی کی اپنے ہی کیمپ میں فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ضلع کے علاقے سورنکوٹ میں قائم فوج کے ایک کیمپ میں پیش آیا جس کے باعث تین فوجی ہلاک جبکہ کم از کم چار زخمی ہوگئے۔

 واقعے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم شبہ ہے کہ اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہو یا پھر یہ حادثاتی فائرنگ کا واقعہ ہوسکتا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

ایک پولیس اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعے کے حوالے سے حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور فی الحال فائرنگ کی حتمی وجوہات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Advertisement

دریں اثنا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوجیوں کو آر او پی (روڈ اوپننگ پارٹی) کے فرائض کے لیے تعینات کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ ایک فوجی کے ہاتھوں دوسرے فوجی کی ہلاکت کے ماضی میں بھی کئی واقعے رونما ہو چکے ہیں۔ سن 2011 میں اننت ناگ میں واقع ایک ملٹری کیمپ میں ایک فوجی نے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version