بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک ضلعے میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں رات 3 بجے کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارشیں ہوئیں جس سے ضلعے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ہماچل کے علاقے انی میں سیلاب میں متعدد دکانیں بہہ گئیں، بے شمار گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر سیلاب کی بے شمار تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو میں ایک دکان کو اچانک منہدم ہو کر سیلابی ریلے میں بہتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ایک مکان منہدم ہوا جس کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پانڈوہ منڈی کے قریب 7 میل کی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی جس سے نیشنل ہائی وے 21 پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ضلع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

