کشمیری نوجوانوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت، بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ بے نقاب

کشمیری نوجوانوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت، بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ بے نقاب
کشمیری نوجوانوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت پر رپورٹ نے بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں بے دردی سے مسلسل شہید کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنا فسطائی مودی حکومت کی کشمیریوں کو ہمیشہ کیلئے محکوم بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ ریاستی دہشت گردی میں 3 اور کشمیری نوجوان شہید
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو ان کے گھروں، چوکوں، سڑکوں اور بازاروں سے اغوا کرتی ہے اور پھر انہیں دوران حراست لاپتہ کر دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مغوی نوجوانوں کو کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں لے جا کر جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے بعد انہیں عسکریت پسند قرار دیتی ہے۔
لاپتہ افراد کے والدین کی ایسوسی ایشن کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 1989 سے اب تک 8 ہزار سے زائد کشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کیا ہے۔
رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ان لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے بعد گمنام اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا ہے۔
مقبوضہ علاقے میں اب تک ہزاروں گمنام اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں اور یہ قبریں ان لاپتہ کشمیریوں کی ہوسکتی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کا قتل اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع بارہمولہ کے علاقے کمل کوٹ میں تین نوجوانوں کو ماورائے عدالت شہید کرکے انہیں عسکریت پسند قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News