Advertisement

یوکرین کا کریمیا پر حملے میں 9 روسی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے اس  نے کریمیا پر حملے  کےدوران روس کے 9 لڑاکا طیارے تباہ رکر دیے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کریمیا کے ایک فضائی اڈے پر ہونے والے مہلک دھماکوں  میں  روس کے 9 لڑاکا طیارے تباہ ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ روسی طیارے یوکرین کے حملے میں تباہ ہوئے ہیں جبکہ یوکرینی فضائیہ کی جانب سے حملہ کرنے کا دعویٰ  بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  روس نے دھماکوں  کے نتیجے میں کسی  بھی طیارے کو نقصان پہنچنے یا  یوکرین کی جانب سے حملہ کیے جانے کی تردید کی ہے۔

Advertisement

تاہم سیٹلائٹ کی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ فضائی اڈے پر موجود کم از کم سات لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے ہیں اور دیگر کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچا  ہے۔

یوکرینی حکام نے روس کی تردید کا مذاق اڑاتے ہوئے طنزیہ جواب دیا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے ایک اہلکار کی غفلت سے ایئر بیس پر گولہ بارود کو آگ لگی جس کے نتیجے میں تباہی ہوئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق  سرکاری طور پر  یوکرین نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے لیکن غیر سرکاری طور پر فوج نے تسلیم کیا ہے کہ یہ یوکرین کا حملہ تھا۔

واضح رہے کہ اگر یہ حملہ یوکرینی فورسز کی جانب سے کیا گیا ہے تو 2014 میں روس کے قبضے میں آنے کے بعد سے کریمیا  میں واقع کسی روسی فوجی مقام پر پہلا بڑا حملہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
لوگوں کے حق خودارادیت کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے، منیر اکرم
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی
جنوبی برازیل میں شدید بارشوں سے 10 افراد ہلاک
Next Article
Exit mobile version