Advertisement

عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر، پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط ختم

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کے لیے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ضروری نہیں رہا البتہ کووڈ 19 میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا ضروری ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب آنے سے قبل ریپڈ کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

وزارت حج وعمرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمرہ ویزے پر آنے والے سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کرسکتے ہیں، انہیں اس دوران مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے تمام شہروں میں آنے جانے کی آزادی ہوگی تاہم بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو کورونا میڈیکل انشورنس کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ معظمہ، خانہء کعبہ کے اطراف حفاظتی رکاوٹ ہٹا دی گئی

Advertisement

اس سے قبل حرمین الشریفین جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے زائرین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ خانہء کعبہ کے اطراف جو رکاوٹیں حفاظتی تدبیر کے طور پر قائم کی گئی تھیں ،ایوان شاہی نے انہیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version