Advertisement

بنگلادیش میں پیٹرول بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بنگلادیش میں پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بنگلادیش میں پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمت میں 51 روپے کا اضافہ کردیا جو کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 51.07 فیصد تک اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن وزارت توانائی نے جاری کردیا ہے۔

اضافے کا اطلاق گذشتہ رات سے کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 51.02 فیصد اضافے کے بعد 130 ٹکا یعنی 307 پاکستانی روپے ہوگئی ہے۔

ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت 51.07 فیصد اضافے کے بعد 135 ٹکا یعنی 318 پاکستانی روپے جبکہ ڈیزل اور مٹی کا تیل 42.05 فیصد اضافے کے بعد 114 ٹکا یعنی 269 پاکستانی روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش نے آئی ایم ایف سے ساڑھے 4 ارب ڈالر قرض مانگ لیا

Advertisement

اعلان کے بعد بنگلادیش کے ہزاروں شہریوں نے پیٹرول پمس کا رخ کیا تاکہ قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی وہ پیٹرول بھرواسکیں۔

Advertisement

بنگلادیش کی وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری اور جولائی کے درمیان ایندھن پر سبسڈی کی وجہ سے حکومت کو 840 ملین ڈالرز سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی سپلائی کو معمول پر رکھنے کے لیے قیمتوں میں اضافے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا تاہم انہوں نے عوام سے صبر کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بنگلادیشی حکومت مہنگائی کی وجہ عالمی سطح پر مہنگائی کو قرار دے رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے تیل اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے سے بنگلادیش کا درآمدی بل بڑھ گیا ہے۔

اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے بنگلادیشی حکومت نے آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں سے قرض طلب کیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ بنگلادیش کا شمار دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں ہوتا ہے جس کی مجموعی پیداوار 416 بلین ڈالرز کے قریب ہے تاہم اب اسے عالمی سطح پر خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version