Advertisement

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 10 فلسطینی شہید

اسرائیلی طیاروں نے آج غزہ کے علاقے میں وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت دس فلسطینی شہید ہو گئے اور 55 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ بھر میں اسرائیلی طیاروں کے میزائل حملوں کے سلسلے میں کم از کم 10 فلسطنی شہید ہو گئے، جن میں اسلامی جہاد کا ایک کمانڈر اور ایک نوجوان لڑکی بھی شامل ہے، جبکہ ان حملوں میں 55 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی جہاد کے عسکری بازو القدس بریگیڈ کے کمانڈر، تیسیر الجباری غزہ شہر کے وسط میں واقع فلسطین ٹاور کے ایک اپارٹمنٹ پر فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے۔

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ الجباری اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت کم از کم 10 افراد شہید ہو گئے اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد زخمی ہوئے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Advertisement

اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے بعد غزہ شہر میں فلسطین ٹاور کی ساتویں منزل سے دھواں نکلا۔ شہری دفاع کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاکہ لوگوں کو نکالا جائے اور حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا جائے۔

فلسطین ٹاور کے رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ابھی جمعہ کا کھانا کھایا ہے اور میرے بچے کھیل رہے تھے۔ اچانک ایک بہت بڑا دھماکہ اس ٹاور سے ہوا جس میں ہم رہتے ہیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے ہلاکتیں دیکھی ہیں جنہیں وہاں سے نکالا گیا تھا۔

غزہ سے تعلق رکھنے والی مصنفہ اور کارکن رانا شبیر، جو غزہ کی پٹی کے مغربی حصے میں الریمل محلے میں رہتی ہیں، نے کہا کہ جب اسرائیل نے فلسطین ٹاور کے قریب سے حملہ کیا تو اس نے “چار سے پانچ زوردار دھماکوں کی آوازیں” سنی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version