برطانیہ میں توانائی بحران کے سبب اہم ائیرپورٹ بند کرنے کا اعلان

توانائی بحران کے بدترین اثرات کے باعث برطانوی ائیرپورٹ ڈان کاسٹر بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی معیشت پر کساد بازاری کےاثرات کے باعث ڈان کاسٹر شیفلیڈ ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس ایئرپورٹ کے بند ہونے سے 800 سے زائد ملازمین اکتوبر کے اختتام تک بےروزگار ہوجائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ڈان کاسٹر ایئرپورٹ کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈان کاسٹر ایئر پورٹ سے 54 سے زائد مقامات کے لیے فضائی آپریشن جاری تھا اور 14 لاکھ سے زائد مسافر اس سے استفادہ حاصل کرتے تھے۔
پاکستان کے لیے چارٹرڈ فلائٹ بھی ڈان کاسٹر ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News