نیویارک میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

امریکی ریاست نیویارک کی تین کاؤنٹیز میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے ریاست میں ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک شہر کے شمال میں واقع راک لینڈ کاؤنٹی میں ایک شخص میں پولیو وائرس کی تشخیص کے ایک ماہ بعد نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے ایمرجنسی کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیے۔
واضح رہے کہ نیویارک میں گندے پانی سے پولیو وائرس کے نمونے ملے تھے جبکہ امریکا میں کئی دہائیوں کے بعد گزشتہ ماہ نیویارک میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔
1955 میں شروع ہونے والی ویکسینیشن کے ذریعے امریکہ سے پولیو کا بڑی حد تک خاتمہ کردیا گیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے 1979 میں امریکہ کو پولیو فری قرار دیا گیا تھا۔
نیویارک کے حکام کے مطابق ریاست کے کچھ حصوں میں ویکسینیشن کی شرح بہت کم ہے۔ جمعہ کے ہنگامی اعلان کا مقصد حفاظتی ٹیکوں کی شرح کو بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News