Advertisement

چین میں خوفناک بس حادثہ، 27 افراد ہلاک

چین میں خوفناک بس حادثہ، 27 افراد ہلاک

چین میں خوفناک بس حادثہ، 27 افراد ہلاک

چین میں خوفناک بس حادثے میں 27 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوئیژو کی شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ گاڑی میں مجموعی طور پر 47 مسافر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کے علاوہ دیگر 20 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ تمام مسافر سرکاری صحت کے ادارے کی گاڑی میں سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق تمام مسافروں کو کووڈ 19 ہونے کی وجہ سے منتقل کیا جارہا تھا کہ گاڑی سینڈو کاؤنٹی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جب کہ علاقہ صوبائی دارالحکومت سے تقریباً 170 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گوئیژو صوبے میں حالیہ دنوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے گاڑی خصوصی طور قرنطینہ کیے گئے افراد کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین کے قومی صحت کمیشن کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اتوار کو گوئژو صوبے میں 712 نئے تصدیق شدہ کووڈ کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو کہ چین میں تمام نئے کیسز کا 70 فیصد بنتے ہیں۔

دوسری جانب حادثے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں غصہ دیکھنے میں آیا اور چین میں ٹوئٹر جیسی ایپلی کیشن ویبو پر یہ حادثہ زیر بحث بن کر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا جس کے کچھ ہی دیر بعد یہ ٹرینڈ غائب بھی ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version