Advertisement

روس نے جاسوسی کے الزام میں جاپانی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا

روس نے جاسوسی کے الزام میں جاپانی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا

روس کے شہر ولاڈی واسٹوک میں جاپانی قونصل جنرل کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جاپانی سفارت کار کو جاسوسی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے جب کہ وہ روس پرعائد پابندیوں کی خفیہ معلومات حاصل کر رہے تھے۔

روسی سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ سفارت کار مشرقی پریمورسکی کے علاقے پر ’مغربی پابندیوں کے اثرات‘ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے ذریعے ٹوکیو کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے جب کہ روسی سیکیورٹی فورسز نے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں سفارت کار کی جانب سے یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ انہوں نے روسی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جاپانی سفارت کار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Advertisement

تاہم جاپانی حکومت نے روس میں قونصل جنرل کو حراست میں لینے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس جاپان کو ایک دشمن ملک سمجھتا ہے، روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارت کاروں کی بے دخلی کا عمل جاری ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

یوکرین پر روس کے حملے سے قبل بھی ٹوکیو کے ماسکو کے ساتھ پیچیدہ تعلقات تھے اور دونوں فریقین نے ابھی تک دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version