Advertisement

کینیڈا میں دیوالی کی تقریبات کے دوران خالصتان کے حق میں بینرز آویزاں

کینیڈا میں دیلوالی کی تقریبات کے دوران خالصتان کے حق میں بینرز آویزاں

کینیڈا میں دیلوالی کی تقریبات کے دوران خالصتان کے حق میں بینرز آویزاں

اوٹاوا: کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں دیوالی کی تقریبات جاری تھیں کہ بھارتی تارکین وطن آپس میں لڑپڑے جب کہ اس موقع پر سکھوں نے خالصتان کے حق میں بینرز آویزاں کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں دیوالی تقریبات کے دوران بھارتی نژاد کینیڈٰین اور خالصتان علیحدگی پسند تحریک کے ارکان آپس میں لڑ پڑے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ لڑائی مسی ساگا کے علاقے مالٹن میں ہوئی جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار دیوالی کی تقریب میں آپس میں گتھم گھتا ہجوم کو الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک گروپ نے دیوالی کی تقریبات کے دوران بھارتی پرچم لہرایا جب کہ دوسرے نے بھارتی پنجاب میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کی حمایت میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔

کینیڈین پولیس کے مطابق جھگڑوں میں ایک شخص زخمی ہوا جس کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ لڑنے والے لوگ الگ تھے اور پورا گروپ اس لڑائی میں شامل نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم وہاں پہنچے تو ایک بڑا ہجوم موجود تھا اور بہت سارے لوگ چیخ رہے تھے، جب تک ہم نے ہجوم کو منتشر نہیں کردیا تب تک پولیس علاقے میں ہی موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version