میکسیکو، ریسٹورنٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 12 افراد ہلاک

میکسیکو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کر کے 12 افراد کا ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے وسطی شہر اراپواتو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کی، مقامی حکام نے بتایا کہ اس فائرنگ میں 6 خواتین اور 6 مرد ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ گواناجواتو ریاست میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا اجتماعی قتل ہے۔
شہری انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی اراپواتو میں ہونے والے حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور سکیورٹی اہلکار حملہ آوروں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 12 افراد کو گولی مارنے کے پیچھے کا مقصد فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا جبکہ اس سے پہلے شہر کے حکام کے ابتدائی بیان میں مرنے والوں کی تعداد 11 بتائی گئی تھی۔
گوانجواتو دنیا کے کئی بڑے کار سازوں کے لیے ایک اہم مینوفیکچرنگ زون اور پروڈکشن سائٹ ہے۔
حالیہ برسوں میں حریف منشیات کے گروہوں کے درمیان بالادستی کی ظالمانہ لڑائیوں کے نتیجے میں حالیہ برسوں میں بہت زیادہ خون خرابہ ہوا ہے۔
گزشتہ ماہ 21 ستمبر کو مسلح افراد نے اراپواتو سے 60 میل کے فاصلے پر فائرنگ کی تھی۔ گواناجواتو شہر کے جنوب مشرق میں، 10 افراد کو بار حملے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے 2018 کے آخر میں میکسیکو میں بڑے پیمانے پر تشدد کی ریکارڈ سطح کو کم کرنے کا وعدہ کیا، لیکن انہیں منشیات کے کاروبار میں مصروف گروہوں کے تشدد کو روکنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔
تاہم 2022 میں میکسیکو میں ہلاکتوں میں کچھ کمی آئی ہے۔ لوپیز اوبراڈور کے 6 سالہ دور میں میکسیکو کی جدید تاریخ میں سب سے زیادہ تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ انہوں نے سابقہ حکومتوں پر بدعنوانی کو انارکی کو فروغ دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News