Advertisement

روس کے یوکرین پر میزائل حملے، 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

روس کی جانب سے یوکرین کے متعدد شہروں پر میزائل حملوں میں کم از کم 10 افراد  جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح یوکرین کے دارالحکومت سمیت متعدد شہر روسی میزائل حملوں سے گونج اُٹھے ۔

میزائل حملوں کے بعد ہر طرف آگ  کے شعلے اور اپنی جانوں کو بچانے کے لیے محفوظ مقام کی تلاش میں بھاگتے شہری نظر آئے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ سات شہروں پر میزائل حملے میں کم از کم 10 افراد  جاں بحق ہوئے جبکہ 60  سے زائد زخمی ہوئے۔

روس کی جانب سے ہفتے سے شروع ہونے والا یوکرین پر میزائل حملوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے تاہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ حملے کریملن پل  پر حملے کے رد عمل میں کیے گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ دو روز قبل روس اور کریمیا کو آپس میں ملانے والا پل دھماکے سے تباہ ہوگیا تھا۔

روسی حکام  کی جانب سے اسے دہشتگردی  کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version