بھارتی عدالت نے خواتین وکلا کے لیے انوکھا حکم نامہ جاری کردیا

بھارتی عدالت نے خواتین وکلا کے لیے انوکھا حکم نامہ جاری کردیا
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی عدالت نے خواتین وکلا کے لیے انوکھا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے زلفیں سنوارنے سے منع کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ضلعی عدالت نے خواتین وکلا کو دوران سماعت بال سنوارنے سے منع کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی عدالت نے اس حوالے سے 20 اکتوبر کو ایک نوٹس بھی چسپاں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ۔
’’یہ مسلسل نوٹس کیا گیا ہے خواتین وکلا دوران سماعت بال سنوارتی ہیں جس کی وجہ سے عدالتی کام میں خلل پیدا ہوتا ہے لہذا اس سے گریز کریں‘‘
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پر پابندی سے متعلق منقسم فیصلہ
عدالتی حکم نامے کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی جس پر صارفین نے کڑی تنقید کی جب کہ اس تصویر کو بھارت کے سینئر وکیل اندراجے سنگھ کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا۔
AdvertisementWow now look ! Who is distracted by women advocates and why ! pic.twitter.com/XTT4iIcCbx
— Indira Jaising (@IJaising) October 23, 2022
سوشل میڈیا پر نوٹس کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ضلعی عدالت نے اس نوٹس کو واپس لے لیا جس پر اندراجے سنگھ نے سوشل میڈیا صارفین کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Success at last, the notice had been withdrawn
Thank you everyone https://www.bolnews.com/urdu/world/2022/10/459770/amp/Advertisement— Indira Jaising (@IJaising) October 24, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

