Advertisement

بنگلادیش میں طوفان سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

بنگلادیش میں طوفان سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

بنگلادیش میں طوفان سے تباہی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

بنگلادیش میں تیز بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس میں 24 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں بارشوں اور طوفان نے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت کئی بڑے شہروں میں تباہی مچا رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جب کہ طوفان کے باعث مصروف سڑکوں پر بل بورڈز اور درخت گر گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی معطل ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ دارالحکومت کے کئی علاقے نیٹ اور موبائل سروس سے محروم ہوگئے ہیں۔

طوفان اور بارشوں کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے جب کہ 24 افراد اب تک جان کی بازی ہارچکے ہیں اور دو درجن سے زائد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement

رپورٹس ہیں کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ تر افراد کا لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ موبائل سروس کی بحالی کے بعد ہی درست تعداد سامنے آسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
میں بادشاہ نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ بیک فٹ پر آ گئے
امن معاہدہ خطرے میں ،اسرائیل نے غزہ جانے والی امداد پھر روک دی ، تازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید
مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے، اسرائیل کا رفح بارڈر بند رکھنے کا اعلان
قطر پر حملہ سنسنی خیز تھا، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version