Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ایک پول کا اہتمام کیا تھا۔

اس پول میں صارفین سے رائے طلب کی گئی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کیا جائے یا نہیں جس پر دیڑھ کروڑ صارفین نے اپنی رائے دی۔

ایلون مسک کے مطابق 51.8 فیصد صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے حق میں اپنا ووٹ دیا جب کہ 48.2 فیصد صارفین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر نے 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ اشتعال انگیز بیانات کے باعث معطل کردیا تھا جب کہ اس وقت سابق امریکی صدر کے 8.8 کروڑ سے زائد فالوورز تھے۔

یہاں یہ بات بھی زیر غور ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں تیسری مرتبہ امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا جس کے بعد اب ان کا اکاؤنٹ بھی بحال کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version