Advertisement

انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلم نوجوان کا قتل، راجھستان میں حالات کشیدہ

انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلم نوجوان کا قتل، راجھستان میں حالات کشیدہ

انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مسلم نوجوان کا قتل، راجھستان میں حالات کشیدہ

انتہا پسند ہندوؤں کی فائرنگ سے ایک مسلم نوجوان ابراہیم پٹھان قتل ہوگیا ہے جس کے بعد ریاست راجھستان میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست راجھستان کے ضلع بھیلواڑہ میں انتہا پسند ہندو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 34 سالہ ابراہیم پٹھان کو قتل جب کہ اس کے 22 سالہ بھائی قمر الدین کو زخمی کردیا ہے۔

مسلم نوجوان کے قتل کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جب کہ پولیس نے مسلم نوجوان کے قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد ضلع میں انٹرنیٹ سروسز کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار دہشت گردوں نے مسلم نوجوان کو گولی مارکر قتل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس جیش تھامیتری نے میڈیا کو بتایا کہ دو بھائی ابراہیم پٹھان اورقمر الدین بھیلواڑہ کے بدلہ چوک سے ہرنی مہادیو کی طرف جارہے تھے کہ اچانک چار ہندوتوا غنڈوں نے جو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ابراہیم اور قمر الدین پرفائرنگ شروع کردی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ابراہیم اور اوراس کے بھائی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، بعد ازاں ابراہیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version