Advertisement

بھارت میں پاکستانی روح افزا پر پابندی عائد

بھارت میں پاکستانی روح افزا پر پابندی عائد

بھارت میں پاکستانی روح افزا پر پابندی عائد

دہلی ہائی کورٹ نے پاکستانی برانڈ روح افزا کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں دہلی ہائی کورٹ نے ایمازون انڈیا کو پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ برانڈ روح افزا فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن اور ہمدرد لیبارٹریز انڈیا نے ہائی کورٹ میں ایمازون انڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر پاکستانی ساختہ روح افزا فروخت کرنے سے روکنے کے لئے ایک درخواست دائر کی تھی۔

درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کے حق میں حکم جاری کرتے ہوئے بھارت میں روح افرا کی فروخت پرمستقل پابندی عائد کر دی ہے جب کہ درحقیقت روح افزا بھارت میں ایک صدی سے زائد عرصے سے فروخت ہورہا ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے ایمازون کو پاکستان کی بنی ہوئی دیگر مصنوعات بھی اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کا بھی حکم دیا ہے۔

Advertisement

درخواست گزارکے مطابق روح افزا کو ایمازون پر فروخت کیا جا رہا تھا لیکن فروخت کنندہ ان کی تفصیلات ظاہر نہیں کر رہا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ فروخت کنندگان کے نام ظاہر کرنا ایمازون کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ حکیم حافظ عبدالمجید نے روح افزا کومتعارف کروایا تھا لیکن تقسیم برصغیر کے بعد یہ دونوں ملکوں میں فروخت ہورہی ہے۔

تقسیم کے بعد عبدالمجید کے بڑے بیٹے بھارت میں مقیم رہے تو ان کے دوسرے بیٹے نے پاکستان ہجرت کی اور ہمدرد لیبارٹریز(وقف) پاکستان کا آغاز کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version