Advertisement

بھارت میں مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہنے والے پروفیسر کو کام سے روک دیا گیا

بھارت میں مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہنے والے پروفیسر کو کام سے روک دیا گیا

بھارت میں مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہنے والے پروفیسر کو کام سے روک دیا گیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہنے والے پروفیسر کو کام سے روک کر اس کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی میں ایک مسلم طالب علم کو دہشت گرد کہہ کر پکارا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اڈوپی کے منیپال اسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پیش آیا تھا جب کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر انسٹی ٹیوٹ نے پروفیسر کو پرھانے سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منیپال اسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں طالب عالم کو پروفیسر کے ساتھ بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

 

Advertisement

اس ویڈیو میں طالب علم کو کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ ’یہ مذاق نہیں ہے، اس ملک میں مسلمان ہونا اور سب کا سامنا بالکل مذاق نہیں ہے‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں استاد معافی مانگنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن طالب علم انہیں یہ کہہ کر چپ کروادیتا ہے کہ ’آپ معذرت کرلیں لیکن پھر بھی آپ کی سوچ نہیں بدلے گی‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version