Advertisement

مقبوضہ کشمیر؛ بانڈی پورہ سے خاتون سمیت چار کشمیری گرفتار

مقبوضہ کشمیر؛ بانڈی پورہ سے خاتون سمیت چار کشمیری گرفتار

مقبوضہ کشمیر؛ بانڈی پورہ سے خاتون سمیت چار کشمیری گرفتار

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے بھارتی فورسز نے خاتون سمیت چار کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک خاتون سمیت چار کشمیریوں کوگرفتار کیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بانڈی پورہ پولیس نے بھارتی فوج کی 13 آر آر اور پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ مل کر ضلع کے علاقے گنڈبل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پولیس نے محاصرے اور تلاشی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت رکھ حاجن اور عرفات فاروق وگے کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فورسز کی مشترکہ پارٹی نے ایک اورکارروائی کی جس دوران ایک نوجوان اور ایک خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ ان کی شناخت وانگی پورہ سنبل کے عمران مجید میر اور وہاب پرے محلہ حاجن کی ثریا راشد وانی کے طورپر ہوئی۔

پولیس نے نوجوانوں اورخاتون کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لئے انہیں مجاہدین اوران کے معاون  قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version