Advertisement

بھارتی صارفین ڈیجیٹل معلومات کو سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتے ہیں، رپورٹ

بھارتی صارفین ڈیجیٹل معلومات کو سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتے ہیں، رپورٹ

بھارتی صارفین ڈیجیٹل معلومات کو سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتے ہیں، رپورٹ

ماہرین کا متنبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت میں جو لوگ پہلی مرتبہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو وہ جھوٹ اور دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے رکن ماریکیٹے گریگورووا کی زیر نگرانی ’انڈیا کے انفارمیشن مینیپولیشن ایکو سسٹم کا جائزہ‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کانفرنس کا اہتمام لندن میں تارکین وطن تھنک ٹینک ’اسٹیچنگ اسٹوری‘ نے کیا جس میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان، یورپی کمیشن اور یوکے ہوم آفس کے ماہرین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یورپی یونین میں تمام جمہوری عمل کی بیرونی تحقیقات سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی رکن ماریکیٹے گریگورووا نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں جب ڈیجیٹل انڈیا زیادہ سے زیادہ بھارتی شہریوں کو آن لائن لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پہلی مرتبہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے سیاسی جھوٹ و فریب کا آسانی سے شکار بن سکتے ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مضمرات کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو کس طرح ڈیجیٹل ہونا چاہیے۔

کانفرنس کے دوران دیگر مقررین نے خبردار کیا کہ نہ تو بھارتی حکومت اور نہ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ملک میں معلومات کی ہیرا پھیری سے نمٹنے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔

ایک مقرر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے معلوماتی ایکو سسٹم کی غلط معلومات اور نفرت انگیز تقریر پھیلانے کے امکانات اور دنیا بھر میں جمہوریت پر اس کے اثرات کی چھان بین کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version