Advertisement

بھارت میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج

بھارت میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج

بھارت میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر شاہ جہان پور میں گزشتہ روز ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ایک مسجد میں گھس کر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق شاہ جہان پور کے علاقے چوک کوتوالی میں واقعہ مسجد سید شاہ فخرعالم میاں میں بدھ کی شام افراد لوگوں نے گھس کر قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز کے لیے جب امام صاحب اور دیگر لوگ مسجد پہنچے تو انہوں نے وہاں قرآن پاک کے جلے ہوئے صفحات دیکھے اور اس بارے میں دیگر لوگوں کو اطلاع دی۔

بعد ازاں علاقے میں مسلمانوں نے مسجد کے باہر اکھٹے ہوکر زبردست احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد انہوں نے کئی گھنٹوں تک علاقے میں ٹریفک جام رکھا۔

مظاہرین نے علاقے میں لگی بی جے پی لیڈروں کے ہورڈنگ اتار کر انہیں نذر آتش کیا جب کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر لاٹھی چارج کیا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ اور ایس پی سٹی فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورمظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version