Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے حریت رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس اور بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما مولوی بشیر احمد عرفانی کو سوپور ٹاؤن میں ان کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے گزشتہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے متعدد نوجوانوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سری نگر کے علاقے صنعت نگر میں واقع رہائش گاہ کو بھی ضبط کرلیا ہے۔

دوسری جانب قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظر بند رکھا ہوا اور انہیں ایک مرتبہ پھر جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ میر واعظ عمر فاروق 5 اگست 2019 سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version