متحدہ عرب امارات سے یورپ میں کوکین کے بڑے تاجر گرفتار

متحدہ عرب امارات سے یورپ میں کوکین کے بڑے تاجر گرفتار
متحدہ عرب امارات سمیت چھ ممالک پر مشتمل بین الاقوامی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں یورپ کے چھ بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران تفتیش مجموعی طور پر 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یوروپول کی جانب سے ‘ہائی ویلیو ٹارگٹ’ سمجھے جانے والے منشیات کے بادشاہ ایک ساتھ مل کر ایک ‘سپر کارٹیل’ کے نام سے جانا جاتا تھا جو یورپ میں کوکین کی تجارت کے تقریباً ایک تہائی کو کنٹرول کرتا تھا۔
یوروپول کے تعاون سے اسپین، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات میں کی جانے والی تحقیقات کے دوران 30 ٹن سے زائد منشیات ضبط کی گئی ہے۔
اسپین نے دبئی میں دو ہائی ویلیو اہداف کے علاوہ 13 گرفتاریاں کیں ہیں، فرانس نے دبئی میں چھ گرفتاریاں اور دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بنائے۔ بیلجیئم میں 10 گرفتاریاں ہوئیں جب کہ نیدرلینڈز نے دبئی میں دو ہائی ویلیو اہداف کے علاوہ 14 گرفتاریاں کی ہیں۔
دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہا کہ یہ آپریشن منی لانڈرنگ کے جرائم کا مقابلہ کرنے اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو روکنے میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں شامل تمام شراکت داروں کے درمیان “ریئل ٹائم کوآرڈینیشن” نے فوری حکمت عملی کے فیصلوں کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے مجرمانہ ڈھانچے اور نیٹ ورک کو ختم کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

