Advertisement

بھارت خلا میں پرائیوٹ راکٹس بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

بھارت خلا میں پرائیوٹ راکٹس بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

بھارت خلا میں پرائیوٹ راکٹس بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

بھارتی ٹیکنالوجی کمپنی اسکائی روٹ نے پہلے نجی راکٹ ’وکرم ایس‘ کو تیار کرکے کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی اسکائی روٹ نے ’وکرم ایس‘ کو ڈیزائن کیا ہے جب کہ راکٹ کا نام اسپیس پروگرام کے بانی وکرم سربائی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’وکرم ایس‘ کو سری ہریکوٹا سے 11 بج کر 30 منٹ پر لانچ کیا گیا تھا جس کے بعد بھارت خلا میں پرائیوٹ راکٹس بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

بھارتی نیشنل اسپیس پروموشن اور اتھارائزیشن سینٹر کے چیئرمین پاون گوئنگا کے مطابق یہ راکٹ تقریباً 90 کلو میٹر بلند ہوا جب کہ اس کی رینج 121 کلو میٹر تھی۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ اسکائی روٹ ایرو اسپیس کی جانب سے آغاز ہے، مشن پرارمبھ کی کامیابی کا اعلان کرنے پر بہت خوش ہوں‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ خلا میں راکٹ لانچ کرنے کے بعد اسکائی روٹ ایرو اسپیس پہلی بھارتی نجی کمپنی بن گئی ہے جس کی بنیاد حیدر آباد میں رکھی گئی تھی۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اس کامیاب تجربے کے بعد اسکائی روٹ نامی کمپنی کو مزید تجربات کرنے میں آسانی ہوگی جب کہ اس تجربے کو بھارت میں خلائی تحقیق میں نجی شعبے کے کردار کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
Next Article
Exit mobile version