Advertisement

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

سری نگر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرعفیفہ قاضی کو سائیکاٹرسٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو لندن کے رائل کالج آف سائیکاٹرسٹ نے سائیکاٹرسٹ آف دی ایئر 2022 کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو یہ ایوارڈ ذہنی صحت کے لیے ان کی شاندار خدمات پر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عفیفہ قاضی گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کی سابقہ طالبہ ہیں جب کہ انہوں نے 1995 میں اپنا گریجویشن مکمل کیا جس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئی تھیں۔

برطانیہ میں انہوں نے اپنا سائیکاٹری کا کیریئر شروع کیا اور اس وقت برطانیہ میں ہی دماغی صحت کی ایک بڑی تنظیم کے لیے چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے برطانیہ میں دماغی صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دی ہیں، اس سے قبل بھی انہیں خدمات کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز دیے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹر عفیفہ قاضی کو 2014 میں ڈیمنشیا کے مرض سے متعلق ان کی خدمات کے اعتراف میں اکیڈمک ہیلتھ سائنس نیٹ ورک ہیلتھ انوویشن ایوارڈ اور 2016 میں ایچ ایس جے ایوارڈ دیا جاچکا ہے جو کہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کا اہم ترین اعزاز ہے۔

ڈاکٹر قاضی نے ڈیمنشیا کے لیے کمیونٹی کیئر کا ایک جدید اور انتہائی کامیاب ماڈل تیار کیا ہے جو اس عارضے میں مبتلا لوگوں کے لیے اسپتال میں داخلے اور قیام کی مدت کو کم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version